QR CodeQR Code

رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، نواف بن سعید المالکی

25 Mar 2020 10:57

نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ اگر حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس فیصلے سے عازمین حج کو بروقت ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس حج منسوخ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نجی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس فیصلے سے عازمین حج کو بروقت ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 852440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852440/رواں-سال-حج-کو-منسوخ-کرنے-کا-کوئی-فیصلہ-نہیں-کیا-گیا-ہے-نواف-بن-سعید-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org