QR CodeQR Code

تمام احتیاطی اقدامات کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے، فرخ حبیب

25 Mar 2020 11:33

فیصل آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا عوام کو چاہئے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے فیصل آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہے، حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے ہر لمحے بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام ریاستی ادارے ملک میں کسی بھی طرح کی غیر یقینی کی صورتحال اور افراتفری کو روکنے کے لئے اپنا بھر پور ادا کر رہی ہیں، عوام حالات کے تناظر میں حکومت اور حکومتی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کورونا وائرس کے خلاف صف آرا رہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو چاہئے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے، حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے وہ صرف اور صرف عوام کی بہتری کے لئے ہی ہیں، تمام احتیاطی اقدامات کا مقصد بھی عوام کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852461/تمام-احتیاطی-اقدامات-کا-مقصد-عوام-کو-کورونا-وائرس-سے-بچانا-ہے-فرخ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org