QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن ملک میں آگاہی و صفائی مہم چلارہے ہیں، عظیم رندھاوا

25 Mar 2020 11:40

فیصل آباد سے جاری کیے گئے بیان میں جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ہمارے ہزاروں رضا کار کراچی سے چترال تک شہریوں کو ماسک، سینی ٹائزر اور صابن تقسیم اور غربا و مساکین کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے حوالے سے جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں رضا کار کراچی سے چترال تک قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی کے کارکن شہریوں کو ماسک، سینی ٹائزر اور صابن تقسیم اور غربا و مساکین کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے زلزلہ و سیلاب زندگان کی مدد کی تھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کورونا سے عوام کو بچانے کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کا اعتراف خود حکومت اور پوری قوم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں عوام کو اس بیماری سے بچانے کیلئے حکومت کو سپورٹ کررہی ہے، جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن ملک میں آگاہی و صفائی مہم چلارہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مساجد کی صفائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ بچو اور بچاؤ کے فارمولے پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں اور اسی جذبے سے وطن عزیز کی خدمت کا مشن جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 852463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852463/جماعت-اسلامی-کے-ہزاروں-کارکن-ملک-میں-آگاہی-صفائی-مہم-چلارہے-ہیں-عظیم-رندھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org