0
Wednesday 25 Mar 2020 12:03

مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق

مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق یونین کونسل منگا کے رہائشی 46 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان 46 میں سے 39 افراد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، وہ انہیں سامنے لائیں گے، ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 852477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش