0
Wednesday 25 Mar 2020 13:08

لاہور، شاہدرہ چوک میں ٹینکر سے گیس لیکج سے دھماکہ، 10 افراد جھلس گئے

لاہور، شاہدرہ چوک میں ٹینکر سے گیس لیکج سے دھماکہ، 10 افراد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ شاہدرہ چوک میں ایل پی جی کنٹینر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ سمیت ساٹھ سے زائد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ ٹریفک وارڈن اور خاتون سمیت 10 افراد کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ چوک پر ایل پی جی سے بھرا کنٹینر لیک گر گیا جس سے پورے چوک میں گیس پھیل گئی، بعدازاں اچانک اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ کے باعث ایک پٹرول پمپ سمیت پارکنگ سائٹ پر آگ لگنے کی وجہ سے سے 60 سے زائد گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ آگ لگنے کے باعث متعدد دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن اور خاتون سمیت 10 افراد جھلس گئے، جن کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو بند کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ شروع کر دی اور 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ پتہ ہی نہیں چلا کہ ہوا کیا ہے جبکہ پارکنگ سٹینڈ میں کھڑے رکشوں کے مالکان بھی دہائیاں دیتے نظر آئے۔ ایس ایس پی آپریشن محمد نوید کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے علاقے میں رش کم تھا اس لیے نقصان کم ہوا۔ اگر معمول کے مطابق شاہدرہ چوک پر ٹریفک چل رہی ہوتی اور لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ پولیس نے تمام علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ ٹینکر کے فرار ہونیوالے ڈرائیور کئ تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش