QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا کالجز اور یونیورسٹیز کی چھٹیاں بھی بڑھانے پرغور

25 Mar 2020 13:15

سکولوں کی طرز پر ہائر ایجوکیشن کے اداروں کی بھی چھٹیوں میں 31 مئی تک کی توسیع زیرغور ہے، تاہم اس مقصد کیلئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا کالجز اور یونیورسٹیز کی چھٹیاں بھی بڑھانے پر غور، وفاقی وزیر تعلیم نے کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز کی چھٹیاں بھی بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سکولوں کی طرز پر ہائر ایجوکیشن کے اداروں کی بھی چھٹیوں میں 31 مئی تک کی توسیع زیرغور ہے، تاہم اس مقصد کیلئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پورے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بیک وقت چھٹیاں بڑھانے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 852495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852495/پنجاب-حکومت-کا-کالجز-اور-یونیورسٹیز-کی-چھٹیاں-بھی-بڑھانے-پرغور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org