QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کے زائرین کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر ملتان 

25 Mar 2020 13:14

ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کی زائرین کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ملتان انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کی زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے قرنطینہ سنٹر ملتان کے باہر لگائے گئے کیمپ کا وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کی زائرین کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ملتان انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کی زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔ علامہ اقتدار نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل کی جانب متوجہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحدہونے کی ضرورت ہے، وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوتی ہیں، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 852496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852496/مجلس-وحدت-مسلمین-کے-زائرین-لیے-اقدامات-قابل-تحسین-ہیں-ڈپٹی-کمشنر-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org