QR CodeQR Code

ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر ایم ڈبلیو ایم کے کیمپ کا پانچواں روز، ہزاروں روپے مالیت کا سامان زائرین میں تقسیم 

25 Mar 2020 13:32

کیمپ انچارج ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے ''اسلام ٹائمز''کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور طلاب کو جن چیزوں ضرورت ہوتی ہے اُن تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، امدادی کیمپ میں وحدت یوتھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے اسکائوٹس بھی موجود ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ پانچویں روز میں داخل ہو گیا، کیمپ کے پانچویں روز بھی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور وحدت یوتھ کے برادران کیمپ میں موجود رہے، پانچویں روز بھی ہزاروں روپے کی اشیائے ضرورت زائرین میں تقسیم کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے انتظامات اور اقدام کو سراہا۔ کیمپ انچارج ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے ''اسلام ٹائمز''کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور طلاب کو جن چیزوں ضرورت ہوتی ہے اُن تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ امدادی کیمپ میں وحدت یوتھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے اسکائوٹس بھی موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لواحقین کو گائیڈ کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سنٹر کے اندر پیش آنے والی صورتحال کو بھی مانیٹر کررہے ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 852497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852497/ملتان-قرنطینہ-سنٹر-کے-باہر-ایم-ڈبلیو-کیمپ-کا-پانچواں-روز-ہزاروں-روپے-مالیت-سامان-زائرین-میں-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org