QR CodeQR Code

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ جاری

25 Mar 2020 15:15

تیزی کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی غالب آگئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں اب تک ایک ہزار 270 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز بھی انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز کی طرح بدھ کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، بدھ کو کاروبار شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 28 ہزار 564 کی سطح پر موجود تھا، کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 28 ہزار 787 پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی غالب آگئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں اب تک ایک ہزار 270 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کاروبار روک دیا گیا، 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس 4.45 فیصد کمی سے 27200 پوائنٹس کی سطح تک گرگیا۔


خبر کا کوڈ: 852503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852503/پاکستان-اسٹاک-ایکسچینج-میں-شدید-مندی-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org