0
Friday 15 Jul 2011 21:00

صدر زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے، اپنے دورے میں وہ ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاء اللہ شاکری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر زرداری اپنے دورے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ ه علی خامنہ ای کے علاوہ دیگر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ دونوں رہنما ان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 85251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش