0
Wednesday 25 Mar 2020 15:41

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا اسپتال جمعہ سے کھول دیا جائیگا

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم کورونا اسپتال جمعہ سے کھول دیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر پر قائم کیا جانے والا 1110 بستروں پر مشتمل کورونا اسپتال میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، جس کے بعد اسپتال جمعہ سے کرونا کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 900 ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل و نرسنگ عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا عملہ 3 شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا، عملے کو ایکسپو اسپتال میں علیحدہ سے قیام و طعام کی بھی سہولیتیں فراہم کی جائے گی، اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹیاں دینے والے عملے کو اسپتال ہی میں 15 دن تک قرنطینہ میں بھی احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 852510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش