QR CodeQR Code

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

25 Mar 2020 15:54

اچانک بارش سے شہریوں کے چہروں پر خوش آگئی اور لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر ہی اس سے لطف اٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ میٹ آفس کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شہر کراچی کا مطلع صبح ہی سے ابر الود تھا، تاہم اچانک بارش سے شہریوں کے چہروں پر خوش آگئی اور لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر ہی اس سے لطف اٹھایا۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال، ایئرپورٹ، ملیر، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ای سی ایچ ایس، محمد علی سوسائٹی میں بوندا باندی ہوئی۔ ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم ابر الود رہے گا۔ بادلوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک کراچی سمیت صوبے بھر کو گھیرے میں لیے رکھے گا، جبکہ سندھ بھر میں بارش جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 852514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852514/کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org