QR CodeQR Code

جمہوریہ چیک کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

25 Mar 2020 17:15

عراق نے سال 2016ء کے وسط میں جمہوریہ چیک کیساتھ فوجی ٹریننگ کا ایک معاہدہ دستخط کیا تھا جسکے مطابق عراقی فوجیوں کو 2018ء تک جمہوریہ چیک کے جنگی طیاروں کی اور دوسری فوجی ٹریننگ دینے کیلئے اس ملک کے 31 فوجی افسر بھیجے گئے تھے جو تاحال عراق میں ہی موجود ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق اب جمہوریہ چیک نے عراق میں ناامنی اور کرونا وائرس کے خطرے کے باعث وہاں موجود اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک جمہوریہ چیک نے عراقی سرزمین پر موجود اپنے فوجیوں کو ملک واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق جمہوریہ چیک نے عراق میں غیر ملکی فورسز کے خلاف موجود ناامن فضا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وہاں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق نے سال 2016ء کے وسط میں جمہوریہ چیک کے ساتھ فوجی ٹریننگ کا ایک معاہدہ دستخط کیا تھا جس کے مطابق عراقی فوجیوں کو 2018ء تک جمہوریہ چیک کے جنگی طیاروں کی اور دوسری فوجی ٹریننگ دینے کے لئے اس ملک کے 31 فوجی افسر بھیجے گئے تھے جو تاحال عراق میں ہی موجود ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق اب جمہوریہ چیک نے عراق میں ناامنی اور کرونا وائرس کے خطرے کے باعث وہاں موجود اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852526/جمہوریہ-چیک-کا-عراق-سے-اپنے-فوجی-واپس-بلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org