1
Wednesday 25 Mar 2020 17:15

جمہوریہ چیک کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

جمہوریہ چیک کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک جمہوریہ چیک نے عراقی سرزمین پر موجود اپنے فوجیوں کو ملک واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق جمہوریہ چیک نے عراق میں غیر ملکی فورسز کے خلاف موجود ناامن فضا اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وہاں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق نے سال 2016ء کے وسط میں جمہوریہ چیک کے ساتھ فوجی ٹریننگ کا ایک معاہدہ دستخط کیا تھا جس کے مطابق عراقی فوجیوں کو 2018ء تک جمہوریہ چیک کے جنگی طیاروں کی اور دوسری فوجی ٹریننگ دینے کے لئے اس ملک کے 31 فوجی افسر بھیجے گئے تھے جو تاحال عراق میں ہی موجود ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق اب جمہوریہ چیک نے عراق میں ناامنی اور کرونا وائرس کے خطرے کے باعث وہاں موجود اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش