1
Wednesday 25 Mar 2020 17:49

یمن کیطرف سے جارح سعودی-اماراتی اتحاد کو مذاکرات کی دعوت

یمن کیطرف سے جارح سعودی-اماراتی اتحاد کو مذاکرات کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن پر جنگ مسلط کرنے والے جارح سعودی-اماراتی فوجی اتحاد کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ محمد علی الحوثی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ہم ہر قسم کے یمنی اندرونی مذاکرات سے قبل ان ممالک کے ساتھ گفتگو کے خواہاں ہیں جنہوں نے سعودی-اماراتی فوجی اتحاد کے زیر سایہ ہم پر جارحیت مسلط کر رکھی ہے۔

قبل ازیں یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مقابلے کی کوشش میں مددگار ثابت ہو گا۔ یمنی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ سعودی-اماراتی فوجی اتحاد کے رکن ممالک اس مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے جنگ بندی پر مبنی پیغام کو سنجیدہ لیتے ہوئے یمنی عوام پر حملوں اور محاصرے کو ختم کر دیں گے۔

دوسری طرف یمنی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت اور پابندیوں کا "وائرس" چھٹے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بعید نہیں کہ کرونا وائرس امریکہ کی طرف سے ہی بنایا گیا ہو اور اب یہ وائرس ان کے کنٹرول سے خارج ہو کر انہیں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ کی طرف سے کرونا وائرس کے بنائے جانے کا فرضیہ تو ماہرین کے زیرغور ہے لیکن جس چیز کی طرف عالمی برادری کی توجہ نہیں وہ یمن کے خلاف براہ راست امریکی نگرانی میں ہونے والی جارحیت اور محاصرہ ہے جبکہ ہماری قوم نے ہر حال میں گھٹنے نہ ٹیکنے اور بھرپور دفاع کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش