QR CodeQR Code

کورونا سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے، شاہ فرمان

25 Mar 2020 18:32

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہہم سب نے متحد ہو کر اس آزمائش کا سامنا کرنا ہے، انشاءاللہ ہم سرخرو ہوں گے، کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی انسانیت کی خدمت کیلئے خود کو تیار رکھے، پی آر سی ایس کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں موثر آگاہی مہم پیدا کرے، جبکہ ہنگامی صورتحال میں اپنے تمام طبی و دیگر وسائل بروئے کار لائے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہو کر اس آزمائش کا سامنا کرنا ہے، انشاءاللہ ہم سرخرو ہوں گے، کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 852544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852544/کورونا-سے-بچاؤ-اور-اس-پر-قابو-پانے-کیلئے-حکومت-بہترین-اقدامات-کر-رہی-ہے-شاہ-فرمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org