0
Wednesday 25 Mar 2020 18:35

سندھ حکومت نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا

سندھ حکومت نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز ۔ سندھ حکومت نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اس ضمن میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران صحافی اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، صحافی حضرات احتیاط ضرور برتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ احتیاط کے ذریعے ہی کورونا جیسی خطرناک وباء کا خاتمہ کرسکتے ہیں، میڈیا ورکرز فرائض کی انجام دہی میں فاصلہ ضرور رکھیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میڈیا ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور میڈیا ورکرز اپنے ساتھ ادارے اور اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی رکھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم مشترکہ جدوجہد کے ساتھ کورونا کو شکست دیگی، انشاءاللہ ہماری قوم میں فلاح و بہبود کا بڑا جذبہ ہے، بڑی تعداد میں مخیر حضرات راشن کی تقسیم کے لئے رابطہ کررہے ہیں، راشن کی تقسیم کے لئے منظم نظام بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 852546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش