1
Wednesday 25 Mar 2020 18:44

عراق، حشد الشعبی کیخلاف سازش بے نقاب، بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

عراق، حشد الشعبی کیخلاف سازش بے نقاب، بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں اپنے مراکز اور ملکی سکیورٹی فورسز کے خلاف بڑی سازش کے بے نقاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ عراقی خبررساں ایجنسی السومریہ کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بریگیڈ نمبر 22 سے متعلق انٹیلیجنس شعبے کی اطلاع پر عراقی فیڈرل پولیس نے "یثرب" نامی علاقے کے اندر تل الذھب پر واقع داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 5 داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعشی دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار، دستی اور دیسی ساختہ بموں کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی طرف سے ذخیرہ کیا گیا یہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ملکی سکیورٹی فورسز خصوصا حشد الشعبی کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 852547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش