QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں لاک ڈائون کے تیسرے روز ہو کا عالم، بازار، پٹرول پمپ، بنک بند رہے

25 Mar 2020 19:37

پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے شہر میں گشت کرتے رہے، غیر معینہ مدت تک کیلئے لاک ڈائون کے تیسرے روز گلگت اور سکردو میں اشیائے خورد و نوش کی مخصوص دکانیں کھلی رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈائون کے تیسرے روز بھی سناٹا رہا، بدھ کے روز پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے شہر میں گشت کرتے رہے۔ پورے جی بی میں پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ بنکوں کو بھی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ غیر معینہ مدت تک کیلئے لاک ڈائون کے تیسرے روز گلگت اور سکردو میں اشیائے خورد و نوش کی مخصوص دکانیں کھلی رہیں۔ ڈبل سواری بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ دوسری جانب اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس کرونا ٹیسٹنگ کٹس ختم ہو گئی ہیں جس کیوجہ سے مزید ٹیسٹ نہیں ہو پا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852560/گلگت-بلتستان-میں-لاک-ڈائون-کے-تیسرے-روز-ہو-کا-عالم-بازار-پٹرول-پمپ-بنک-بند-رہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org