0
Wednesday 25 Mar 2020 20:09

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کیلئے ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کیلئے ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جی بی میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے تدارک کے لیے کئے گئے اقدامات پر خصوصی بریفنگ دی اور وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے بچاؤ کے لئے درپیش مسائل اور ہسپتالوں میں وسائل کی کمی کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا۔ گورنر نے گلگت بلتستان کے لئے فوری فنڈز کی فراہمی اور ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز کے لئے طبی آلات  فراہم کرنے کی درخوست کی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کے لئے ایک ایئر ایمبولینس دیا جائے گا جس کو دور دراز علاقوں میں میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لئے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ عمران خان نے یقین دلایا کہ جی بی کو وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔ جی بی میں کرونا وائرس کے تدارک کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے میڈیکل سٹاف کیلئے میڈیکل کٹس، وینٹی لیٹرز، ماسک اور دیگر میڈیکل آلات فوری طور پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ جی بی میں خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 852564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش