QR CodeQR Code

کرونا وائرس، سکردو اور نگر ریڈ زون قرار، مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

25 Mar 2020 22:05

صوبائی حکومت نے حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع نگر کے چار علاقوں نگر خاص، سمائر، مناپن اور پسن کو ریڈزون قرار دیا، اس طرح سکردو شہر اور گمبہ کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ جلد ان علاقوں کو مکمل سیل کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے 4 گاؤں اور سکردو شہر کو ریڈزون قرار دیدیا گیا۔ ان علاقوں کو مکمل سیل کر کے وہاں موجود تمام افراد کی سکریننگ کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔ جی بی میں سب سے زیادہ کرونا کی وبا ان دونوں علاقوں سے تشخیص ہوئی ہے اور لوکل سطح پر بھی کرونا وائرس منتقل ہوا ہے، اس لئے صوبائی حکومت نے حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع نگر کے چار علاقوں نگر خاص، سمائر، مناپن اور پسن کو ریڈزون قرار دیا، اس طرح سکردو شہر اور گمبہ کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ جلد ان علاقوں کو مکمل سیل کر دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 852599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852599/کرونا-وائرس-سکردو-اور-نگر-ریڈ-زون-قرار-مکمل-سیل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org