0
Wednesday 25 Mar 2020 22:39

ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک میں شعبان المعظم 1441ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائے، محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے، جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ جن سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں 1441 ہجری شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات26 مارچ یکم شعبان جب کہ شب برات 8 اپریل کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 852605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش