0
Wednesday 25 Mar 2020 23:26
خبریں اخبار فوری وضاحتی بیان جاری کرے، علامہ اقتدار نقوی

ملتان، علامہ اقتدار نقوی خبریں اخبار کے دفتر پہنچ گئے، زائرین کے حوالے سے لگائی جانیوالی خبر کی مذمت 

خرگوشوں کو زائرین کیساتھ جوڑنا ناانصافی ہے، تردید کرتے ہیں
ملتان، علامہ اقتدار نقوی خبریں اخبار کے دفتر پہنچ گئے، زائرین کے حوالے سے لگائی جانیوالی خبر کی مذمت 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی وفد کے ہمراہ روزنامہ خبریں کے دفتر پہنچ گئے، چیف رپورٹر سجاد بخاری سے ملاقات، ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زائرین کے خلاف خبریں اخبار میں لگنے والی خبر کی مذمت، ادارے کی جانب سے ایسی خبریں تعصب پر مبنی ہیں، خبریں اخبار اس پر وضاحتی بیان شائع کرے۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل خبریں اخبار میں زائرین سے منسوب ایک من گھڑت اور تعصب پر مبنی خبر شائع ہوئی، جس میں مبینہ طور پر زائرین کی جانب سے لڈو اور کیرم بورڈ کا مطالبہ کیا گیا، جس پر مذہبی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہوئی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خبریں اخبار کے دفتر پہنچے اور چیف رپورٹر سے ملاقات میں اس خبر کی سختی سے مذمت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔

چیف رپورٹر نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ جس رپورٹر کی جانب سے یہ خبر لگائی گئی ہے، اُس کے خلاف ادارہ ایکشن لے گا اور آپ کا وضاحتی موقف شائع کیا جائے گا۔ جس پر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں 1270 افراد موجود ہیں، لیکن یہ سارے زائرین نہیں ہیں اور ان سب کو زائرین کہنا سراسر زیادتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ان میں تقریباً 700 افراد زائرین اور طلاب ہیں جبکہ باقی 570 افراد وہ ہیں، جو غیر قانونی طور پر ایران میں چھپے ہوئے تھے یا وہ لوگ جو غیر قانونی طور پر ایران جانے کے خواہشمند تھے، جن کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں بلکہ زائرین ایسے افراد کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ایسے افراد سنٹر کا ماحول خراب کر رہے ہیں اور آئے روز لڑائی جھگڑا ان کا معمول بن چکا ہے، یہ وہ لوگ ہیں، جو اس طرح غلط ڈیمانڈ کر رہے ہیں، لہذا اس طرح کی خبریں تعصب پر مبنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش