QR CodeQR Code

چین کیجانب سے عطیہ کئے گئے 5 لاکھ فیس ماسک کراچی پہنچ گئے

25 Mar 2020 23:30

مشیر سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دو لاکھ ماسک سندھ حکومت اپنے پاس رکھے گی، جبکہ بقیہ تین لاکھ ماسک پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کو دیئے جائیں گے، ہم سب مل کر ہی اس وبا کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین سے پانچ لاکھ فیس ماسک کراچی پہنچ گئے، جس میں 50 ہزار این 95 ماسک بھی شامل ہیں۔ سندھ حکومت کے مطابق چینی حکومت نے سندھ حکومت کو پانچ لاکھ فیس ماسک عطیہ کئے ہیں، جو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز کارگو ٹرمینل پر وصول کیے۔ ان میں 50 ہزار این 95 ماسک بھی شامل ہیں۔ بدھ کی صبح چین کا ایک خصوصی طیارہ سامان لے کر آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک چین قومی پرچموں کے بینر تلے کھیپ وصول کرنے کی تقریب ادا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں ہاتھ بٹایا۔ اس حوالے سے مشیر سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ دو لاکھ ماسک سندھ حکومت اپنے پاس رکھے گی، جبکہ بقیہ تین لاکھ ماسک پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کو دیئے جائیں گے، ہم سب مل کر ہی اس وبا کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 852617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852617/چین-کیجانب-سے-عطیہ-کئے-گئے-5-لاکھ-فیس-ماسک-کراچی-پہنچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org