0
Wednesday 25 Mar 2020 23:50

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وطن عزیز کو درپیش کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال، ناگہانی آفات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ سیل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی سربراہی میں اپنی خدمات سرانجام دے گا۔ اے ڈی ایم سی کے قیام کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے اے ڈی ایم سی کا قیام نہ صرف بروقت فیصلہ ہے بلکہ قومی مشکلات میں ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے احساس ذمہ داری پر بھی دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کورونا کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردار ان شاء اللہ مثالی ہوگا۔ اس سلسلے میں اپنے اہداف کا تعین اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا چکا ہے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش