QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، کوئی بھی مقامی شخص کورونا سے متاثر نہیں، ترجمان قرنطینہ سنٹر

25 Mar 2020 23:53

گومل میڈیکل کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک کل 2 قرنطینہ سنٹر درازندہ اور گومل میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک آئسولیشن وارڈ قائم ہے جو کہ مفتی محمود ہسپتال میں ہے۔ درازندہ قرنطینہ میں مورخہ 2020-03-15 کو کل 19 زائرین جو کہ ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر آئے تھے اور انہیں درازندہ قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کیلئے یہ خبر یقیناً خوش آئند اور باعث حوصلہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کسی مقامی شخص میں اب تک کورونا وائرس کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ یہ انکشاف خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ گومل میڈیکل کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک کل 2 قرنطینہ سنٹر درازندہ اور گومل میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک آئسولیشن وارڈ قائم ہے جو کہ مفتی محمود ہسپتال میں ہے۔ درازندہ قرنطینہ میں مورخہ 2020-03-15 کو کل 19 زائرین جو کہ ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر آئے تھے اور انہیں درازندہ قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ جن میں سے تمام افراد کے رزلٹ موصول ہو چکے ہیں۔ موصول ہونے رزلٹ کے مطابق 15 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ صرف چار افراد کورونا سے محفوظ پائے گئے ہیں۔ یہ تمام افراد درازندہ میں قائم قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق 20 مارچ کو زائرین کا ایک قافلہ ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر آیا جن میں کل 241 زائرین تھے۔ گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ مرکز میں کل 241 افراد کو رکھا گیا ہے اور تمام 241 کے ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ جن میں 80 کا رزلٹ موصول ہو چکا ہے جن میں 38 کا مثبت رزلٹ جبکہ 38 کا منفی رزلٹ موصول ہوا ہے۔ 4 افراد کے ٹیسٹ دوبارہ بھجوائے جائیں گے جبکہ 175 کا رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔ اس طرح مفتی محمود میں اب تک کورونا وائرس کے کل 5 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔ جن کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ ایک مریض ابھی تک مفتی محمود میں موجود ہے جسکا رزلٹ آنا باقی ہے۔

فوکل پرسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان متاثرہ افراد میں سے اب تک ڈیرہ کا کوئی بھی مقامی شہری مریض نہیں ہے، جس میں کورونا وائرس تشخیص ہوا ہو۔ جو زائرین قرنطینہ میں موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے امین۔ انہوں نے کہا تمام لوگ حکومتی اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے وضع کیے گئے اقدامات پر عمل در آمد کریں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ملک اس وقت بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ گھر سے باہر نہ نکلیں خود کو گھر کے اندر کچھ دنوں تک کورنٹائن کریں اور اپنے آپ، ملک، شہر اور انسانیت پر رحم کریں۔ باوضو رہیں نماز پنجگانہ ادا کریں توبہ استغفار کریں احتیاطی تدابیر اپنائیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 852625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852625/ڈی-ا-ئی-خان-کوئی-بھی-مقامی-شخص-کورونا-سے-متاثر-نہیں-ترجمان-قرنطینہ-سنٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org