QR CodeQR Code

تفتان سے مزید 150 زائرین کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا

26 Mar 2020 00:18

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے تھے اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔ انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر سے مزید 150 زائرین کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتان میں موجود 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے تھے اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔ انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل زائرین کی ایک بڑی تعداد کو تفتان سے کوئٹہ اور پھر ملک کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں منتقل کیا گیا، جبکہ دوسری جانب سے قرنطینہ سنٹرز میں موجود وہ زائرین، جو کلیئر ہوگئے ہیں، کو گھروں میں واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852633/تفتان-سے-مزید-150-زائرین-کو-کوئٹہ-پہنچا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org