QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ المنتظر میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی تاحکم ثانی روک دی گئی

26 Mar 2020 18:50

دفتر جامعہ المنتظر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال 27 مارچ اور 3 اپریل کے جمعہ المبارک کی نمازیں منعقد نہیں ہوںگی۔ ان ہنگامی حالات میں عوام الناس سے التماس ہے کہ بارگاہ خداوندی میں دعا اور استغفار کریں۔ نمازیں گھروں میں ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کی جامع علی مسجد میں نماز جمعتہ المبارک اور باجماعت نماز پنجگانہ موقوف کر دی گئی ہیں۔ دفتر جامعہ المنتظر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال 27 مارچ اور 3 اپریل کے جمعہ المبارک کی نمازیں منعقد نہیں ہوںگی۔ ان ہنگامی حالات میں عوام الناس سے التماس ہے کہ بارگاہ خداوندی میں دعا اور استغفار کریں۔ نمازیں گھروں میں ادا کریں۔ عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اللہ تعالیٰ سے پانچ اپریل تک کے اعلان کردہ لاک ڈاون کے دوران قرآن مجید کی تلاوت اور تفسیر نمونہ، تفسیر فصل الخطاب سمیت دیگر تفاسیر، نہج البلاغہ، صحیفہ کاملہ اور دیگر مذہبی کتب سے استفادہ کیا جائے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے وطن عزیز کے تمام مسلمان اور پوری دنیا میں رہنے والے انسانوں کو اللہ تعالی اس مہلک بیماری سے محفوظ فرمائے۔ اس حوالے سے گزارش کی گئی ہے کہ عوام الناس کورونا کے حوالے سے حکومت کے فیصلوں پر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود رکھنے میں سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں، یہ ہم سب، ہمارے خاندانوں اور پورے ملک کے حق میں بہتر ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بارگاہ قدوس سے امید ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد اس بیماری پر قابو پا لیا جائے گا۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل پانچ اپریل کے بعد دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852662/لاہور-جامعہ-المنتظر-میں-جمعہ-کی-نماز-ادائیگی-تاحکم-ثانی-روک-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org