QR CodeQR Code

کورونا اللہ کا عذاب بن کر آیا ہے، مولانا فضل رحیم اشرفی

26 Mar 2020 09:01

جامعہ اشرفیہ لاہور میں خصوصی خطاب میں جامعہ کے مہتمم کا کہنا تھا کہ ملاوٹیں، ناپ تول میں کمی عام ہورہی ہے، قرآن پاک میں بار بار توبہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگی جائے، اگر ہم سے گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کرنی چاہیے، مخیرحضرات مستحقین کا حق ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل رحیم اشرفی نے کرونا وائرس کی وباء اور اس سے پیدا ہونیوالی عالمی صورتحال پر جامعہ اشرفیہ میں خصوصی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا ملاوٹ، ناپ تول میں کمی عام ہو چکی ہے، خدا ہم سے ناراض ہو گیا ہے، کرونا وائرس اللہ کا عذاب بن کر آیا ہے، بار بار توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا حضور اکرم (ص) نے ہمیں تمام مسائل کا حل بتا دیا ہے، وبا اور بلاؤں کو دور کرنے کیلئے ہمیں توبہ اور استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاوٹیں، ناپ تول میں کمی عام ہو رہی ہے، قرآن پاک میں بار بار توبہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگی جائے، اگر ہم سے گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کرنی چاہیے، مخیر حضرات مستحقین کا حق ادا کریں۔ مولانا فضل رحیم اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللہ کا عذاب نازل ہوا، عوام "یاسلامُ" کا ورد جاری رکھیں، مصیبتیں دور ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف فیصل آباد کے تاجر ایمانداری سے زکوٰۃ دیں تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔


خبر کا کوڈ: 852663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852663/کورونا-اللہ-کا-عذاب-بن-کر-آیا-ہے-مولانا-فضل-رحیم-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org