QR CodeQR Code

لاہور، دوسرے روز بھی رات 10 بجے اذانیں دی گئیں

26 Mar 2020 09:07

کرونا وائرس سے نجات اور اللہ سے رحم کی اپیل لیے بدھ کے روز بھی رات دس بجتے ہی ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک کے بعد ایک مسجد اور گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونجنا شروع ہو گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے نجات کیلئے دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح لاہور کی مساجد اور گھروں میں اذانیں دی گئیں، شہری رب کائنات سے گناہوں کی مغفرت کے طلبگار دکھائی دیئے۔ کرونا وائرس سے نجات اور اللہ سے رحم کی اپیل لیے گزشتہ رات بھی دس بجتے ہی ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی اذانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک کے بعد ایک مسجد اور گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر کی صدائیں گونجنا شروع ہو گئیں۔ لوگ اللہ سے رحم کی اپیل کرتے نظر آئے اور پاکستان اور دنیا بھر سے کرونا وائرس کے خاتمے کی دعائیں کرتے رہے۔ علما کرام نے عوام سے اپیل کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر کوئی اپنے علاقے کی مساجد، گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر اذان دے اور اللہ سے رحم کی اپیل کرے تاکہ کرونا وائرس کے مرض سے چھٹکارا مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 852664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852664/لاہور-دوسرے-روز-بھی-رات-10-بجے-اذانیں-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org