QR CodeQR Code

افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہو گی

26 Mar 2020 10:22

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہو گی۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رہائی امریکی حکام کو فراہم کردہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی فہرست کے مطابق ہو گی۔ واضح رہے کہ 29 فروری کے دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 852674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852674/افغان-طالبان-کے-قیدیوں-کی-رہائی-31-مارچ-سے-شروع-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org