QR CodeQR Code

امریکی سینیٹ کی 2 کھرب ڈالر کے پیکیج کی منظوری

26 Mar 2020 10:29

یہ پیکیج کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے دھچکے کو سنبھالنے کے لیے ہے۔ سینیٹ میں منظور ہونے کے بعد اب یہ بل منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان بھیجا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کا تیزی سے مرکز بنتے جانے والے امریکا میں اس وائرس سے مقابلے کے لیے امریکی سینیٹ نے 2 کھرب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پیکیج کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو پہنچنے والے دھچکے کو سنبھالنے کے لیے ہے، پیکیج کی منظوری کے بعد امریکی منڈیوں میں تیزی نظر آئی۔ سینیٹ میں منظور ہونے کے بعد اب یہ بل منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے امریکا میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے بعد امریکا اس وائرس کا مرکز بن سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وباء دسمبر میں چین میں شروع ہوئی اور اس کا مرکز بعد میں ایشیاء سے یورپ منتقل ہو گیا۔ عالمی ادارۂ صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 85 فیصد نئے کیسز یورپ اور امریکا سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔عالمی ادارۂ صحت کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران یورپ سے 20 ہزار 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ امریکا سے اسی دورانیے میں 16 ہزار 354 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے، امریکا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ابھی ایسا ممکن ہے لیکن ایسا ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852675/امریکی-سینیٹ-کی-2-کھرب-ڈالر-کے-پیکیج-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org