0
Thursday 26 Mar 2020 10:39

CEO شوکت خانم وزیراعظم کے فوکل پرسن مقرر

CEO شوکت خانم وزیراعظم کے فوکل پرسن مقرر
اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور وزیراعظم عمران خان کا فوکل پرسن برائے کورونا وائرس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فیصل سلطان کی اس تقرری کے حوالے سے بتایا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کا عکس بھی شیئر کیا گیا تھا۔ شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ ہولڈر ہیں جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے انہوں نے گریجویشن کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش