QR CodeQR Code

عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے جو ممکن ہوا کر رہے ہیں،عثمان بزدار

26 Mar 2020 11:58

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کیساتھ ہے اور رہے گا، عوام کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھتا ہوں، ہم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اقدامات اُٹھا رہے ہیں، صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں، کسی کو دکھانے کیلئے نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہمارے بس میں جو ممکن ہے، وہ ہم نے کیا ہے، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آئندہ بھی ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں صوبے کے عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کیساتھ ہے اور رہے گا، عوام کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھتا ہوں، ہم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اقدامات اُٹھا رہے ہیں، صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں، کسی کو دکھانے کیلئے نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کریں، اس میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے، آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852690/عوام-کی-زندگیاں-محفوظ-بنانے-کیلئے-جو-ممکن-ہوا-کر-رہے-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org