QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی کا آن لائن لرننگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

26 Mar 2020 12:39

کرونا وائرس کی وجہ سے چھٹیوں میں توسیع کی صورت میں یونیورسٹی سمسٹر بہار 2020ء کا آجراء آن لائن لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے غیر یقنی صورتحال اور غیر معینہ مدت تک کیلئے چھٹیوں کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت نے طلبہ و طالبہ کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت ہونے والی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا۔ آن لائن میٹنگ میں چند بنیادی امور کو زیر بحث لایا گیا جن میں چھٹیوں میں مزید توسیع کی صورت میں یونیورسٹی سمسٹر بہار 2020ء کا آجراء آن لائن لرننگ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرے گی۔ لرننگ سسٹم یونیورسٹی نے وائس چانسلر کی قیادت میں پہلے ہی تیار کیا ہوا ہے۔ جو بنیادی طور پر ورچول کلاس رومز کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس سسٹم میں بنیادی طور پر تمام لرننگ اور امتحانی تشخیصی عمل موجود ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ تمام شعبہ جات کے ہیڈز اپنے فیکلٹی ممبران کے ذریعے کورس آوٹ لائنز اور لیکچراز، ٹیسٹ وغیرہ لرننگ منیجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کرینگے۔ اس ضمن میں سروے کیا گیا ہے کہ طلباء تک اس کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ایس سی او کے ساتھ مل کر گھروں تک لرننگ سٹم کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852702/قراقرم-یونیورسٹی-کا-ا-ن-لائن-لرننگ-سسٹم-شروع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org