0
Thursday 26 Mar 2020 12:43

کورونا وائرس، پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ

کورونا وائرس، پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر قسم کی مذہبی، سماجی اور عوامی مجموعہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایک خاندان کے دو افراد سے زیادہ اکھٹے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کی مذہبی سماجی یا دیگر عوامی مجمے پر پابندی ہوگی، تاہم گاڑی میں مریض کو لے جانے کیلئے دو افراد کا ساتھ جانے پر کوئی روک ٹوک نہیں۔ پابندی سے استثنٰی رکھنے والے افراد کو شناختی کارڈ اور ادارے کا کارڈ باہر نکلتے وقت ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ ڈی سے پشاور نے کہا کہ اشیاء خوردنوش کی خریداری کیلئے بھی دو سے ذائد افراد گھر سے نہ نکلیں۔ اعلامیہ میں خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 852707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش