QR CodeQR Code

بنوں، چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین گرفتار

26 Mar 2020 12:47

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کا حصہ ہیں، جن کے قبضے سے 20 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 20 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ بنوں پولیس کے مطابق آزاد منڈی کی رہائشی 2 خواتین کو چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کا حصہ ہیں، جن کے قبضے سے 20 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز علاقہ تھانہ منڈان ابو حنیفہ ٹاؤن میریان روڈ سے مدعی عبدالہادی ولد دین محمد نے تھانہ منڈان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گھر سے تین گداگر خواتین 21 لاکھ 66 ہزار روپے چوری کر کے لے گئیں، واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ڈی ایس پی رورل سرداد خان اور ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصبور خان کی زیر قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے فوری کارروائی کی۔


خبر کا کوڈ: 852709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852709/بنوں-چوری-کی-وارداتوں-میں-ملوث-2-خواتین-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org