QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، صحت مند افراد کو قرنطینہ سنٹر سے گھر منتقل کرنیکا فیصلہ

26 Mar 2020 14:10

گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ سنٹر میں موجود مشتبہ کرونا افراد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرنطینہ سنٹر میں موجود ان تمام افراد کو اپنے گھروں میں واپس بھیجا جائے گا کہ جن کے کورونا کے ٹسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود ایسے افراد کی گھر واپسی کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے کہ جن کے کورونا ٹسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ سنٹر میں موجود مشتبہ کرونا افراد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرنطینہ سنٹر میں موجود ان تمام افراد کو اپنے گھروں میں واپس بھیجا جائے گا کہ جن کے کورونا کے ٹسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ان افراد کو گھروں میں پہنچانے کا انتظام خود کرے گی جبکہ اس کیلئے خصوصی ٹرانسورٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 852726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852726/ڈی-ا-ئی-خان-صحت-مند-افراد-کو-قرنطینہ-سنٹر-سے-گھر-منتقل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org