0
Thursday 26 Mar 2020 14:10

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان نے منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کی مشکلات سے بھی دیگر وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش