QR CodeQR Code

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی

26 Mar 2020 14:10

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان نے منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ سے متعلق وزیر خارجہ نے سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان نے منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ بھی کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کی مشکلات سے بھی دیگر وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852727/پاکستان-نے-کورونا-سے-نمٹنے-کیلئے-منصوبہ-بندی-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org