0
Friday 15 Jul 2011 23:17

اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ
غزہ:اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے سے جنوبی اسرائیل پر پانچ راکٹ داغے گئے جس کے جواب میں غزہ پر ہوائی حملے کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے مصر کی سرحد کے ساتھ بنی سرنگوں کو تباہ کیا ہے، جہاں سے اسلحہ اور دوسرا سامان غزہ میں سمگل کیا جاتا ہے۔ حماس ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جہازوں نے حماس کے چار تربیتی کیمپ تباہ کئے ہیں، جبکہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 85273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش