QR CodeQR Code

لاہور میں یو بی ایل برانچ کے تمام اسٹاف میں کورونا کا خدشہ

کورونا وائرس، اسلام آباد میں بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون کے علاقے سیل

بین الاضلاعی آمدورفت بند ہونے کے بعد مسافروں کی کینٹینروں میں منتقلی

26 Mar 2020 14:36

بہارہ کہو کے بعد اب شہزاد ٹاؤن میں بھی کورونا وائرس کا مریض منظر عام پہ آ گیا ہے۔ جس کے بعد پاک فوج نے شہزاد ٹاؤن کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ دونوں علاقوں سے مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 16 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری طرف لاہور میں کورونا کی صورتحال کو انتہائی مخدوس قرار دیا جا رہا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا کیونکہ وہاں تبلیغی جماعت کے تمام افراد میں کورونا کے رزلٹ مثبت آئے تھے۔ بہارہ کہو کے بعد اب شہزاد ٹاؤن میں بھی کورونا وائرس کا مریض منظر عام پہ آ گیا ہے۔ جس کے بعد پاک فوج نے شہزاد ٹاؤن کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ دونوں علاقوں سے مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 16 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری طرف لاہور میں کورونا کی صورتحال کو انتہائی مخدوس قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں یو بی ایل برانچ بکر منڈی کے تمام اسٹاف میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور برانچ کے تمام اسٹاف کو ہسپتال میں منتقل کرکے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن ہے مگر غیر قانونی طریقے سے بڑے پیمانے پہ مسافروں کی منتقلی کا عمل ٹرکوں، ٹرالروں اور کینٹینروں کے ذریعے جاری ہے۔ سوشل میڈیا پہ جاری تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے بڑی تعداد میں مسافروں کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ باوجود کوشش کے تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں اور مساجد میں اجتماعات پہ بھی کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 852731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852731/کورونا-وائرس-اسلام-ا-باد-میں-بہارہ-کہو-اور-شہزاد-ٹاون-کے-علاقے-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org