QR CodeQR Code

منڈی بہاوالدین، امامیہ اسکاوٹس کی کرونا سے بچاؤ خدماتی مہم جاری

26 Mar 2020 14:39

گوجرانوالہ کے ڈویژنل صدر سید حسنین علی کاظمی نے اس مہم کا آغاز کیا۔ ڈوژنل صدر نے کہا کہ امامیہ اسکاوٹس قومی جزبہِ خدمت سے اپنے ملک سے وبائی مرض کا خاتمہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گوجرانوالا ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاوٹس کی جانب سے نے منڈی بہاولدین میں مساجد و امام بارگاہوں میں اینٹی بیکٹیریل سپرے اور کورونا سے بچاو کی آگاہی کے عنوان سے پھرپور مہم جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوجرانوالہ  کے ڈویژنل صدر سید حسنین علی کاظمی  نے اس مہم کا آغاز کیا۔ ڈوژنل صدر نے کہا کہ امامیہ اسکاوٹس  قومی جزبہِ خدمت سے اپنے ملک سے وبائی مرض کا خاتمہ کریں گے۔ ڈویژنل صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی اس وباء کا خاتمہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح شہید عون رضا نقوی یونٹ منڈی بہاوالدین سٹی  کے یونٹ صدر سید عقیل عباس کے سربراہی میں شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں اور صدر بازار میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سپرے کیے اور احتیاطی تدابیر کے چارٹ آویزاں کیے ہیں، اور آئندہ دنوں میں شہر کے مزید مختلف حصوں میں اینٹی بیکٹیریل سپرے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 852734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852734/منڈی-بہاوالدین-امامیہ-اسکاوٹس-کی-کرونا-سے-بچاؤ-خدماتی-مہم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org