QR CodeQR Code

جھنگ، سرکاری طور پر آن لائن سبزی منگوانے کیلئے ایپ متعارف

26 Mar 2020 14:44

ڈپٹی کمشنر جھنگ نے کہا ہے کہ شہری کمپنی کی ایپلی کیشن پر فروٹس، سبزیاں اور اشیا خوردونوش کا آرڈر دیں گے، ہوم ڈیلیوری سسٹم سے مہنگے داموں اشیا فروخت کرنیوالے پرچون فروش دکانداروں کا کردار ختم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کیوجہ سے پیدا ہونیوالی ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ہوم ڈیلیوری سسٹم کے ذریعے جھنگ کے شہری اب ہول سیل ریٹ پر پھل اور سبزیاں آن لائن خرید سکیں گے، منڈی کے ریٹ پر خریدی گئی سبزیاں اور فروٹ گھر کی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سبزی، پھل اور دیگر روزمرہ کی اشیا آن لائن منگوانے کے لیے ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے، جوکہ ایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ شہری کمپنی کی ایپلی کیشن پر فروٹس، سبزیاں اور اشیا خوردونوش کا آرڈر دیں گے، ہوم ڈیلیوری سسٹم سے مہنگے داموں اشیا فروخت کرنیوالے پرچون فروش دکانداروں کا کردار ختم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 852735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852735/جھنگ-سرکاری-طور-پر-لائن-سبزی-منگوانے-کیلئے-ایپ-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org