QR CodeQR Code

کورونا وائرس، سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

26 Mar 2020 14:52

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، تفصیلات دیکھ کر قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلیوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے، جبکہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، تفصیلات دیکھ کر قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہتریں صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں اور قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 852737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852737/کورونا-وائرس-سندھ-کی-جیلوں-میں-قیدیوں-تعداد-کم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org