QR CodeQR Code

کشمیر اور فلسطین کے شہداء کے ناحق خون پر مسلم دنیا کی خاموشی کورونا وائرس کا سبب ہے، تسنیم قریشی

26 Mar 2020 15:01

سرگودہا سے جاری کیے گئے بیان میں اپوزیشن رہنماء نے کہا ہے کہ علاج صرف بیماری کو ہوتا ہے، عذاب الہیٰ کا علاج صرف توبہ اور استغفار ہے، ظلم، جبر، بربریت اور استحصال کی حامل قوتوں سمیت ہم سب کو توبہ استغفار کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء اور سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں اموات حکمرانوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے ﷲ کی طرف سے ایک وارننگ ہے۔ سرگودہا سے جاری کیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکمران اور ارباب اختیار اپنا قبلہ درست کر لیں، انسانوں کی حق تلفی ظلم، جبر اور استحصال کو ترک کریں، اسوقت مقبوضہ کشمیر میں انتہائی درجے کا ظلم و بربریت، فلسطینی شہداء اور پوری دنیا میں بہتا ہوا ناحق خونِ مسلم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی جب حد سے گزر گئی تو پھر یہ سب کچھ ہونا ہی تھا، حقیقت یہ ہے کہ علاج صرف بیماری کو ہوتا ہے، عذاب الہیٰ کا علاج صرف توبہ اور استغفار ہے، ظلم، جبر، بربریت اور استحصال کی حامل قوتوں سمیت ہم سب کو توبہ استغفار کرنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 852741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852741/کشمیر-اور-فلسطین-کے-شہداء-ناحق-خون-پر-مسلم-دنیا-کی-خاموشی-کورونا-وائرس-کا-سبب-ہے-تسنیم-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org