0
Thursday 26 Mar 2020 15:17

فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز، 6500 طلبہ شریک ہوئے

فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز، 6500 طلبہ شریک ہوئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے گھروں میں موجود طلبہ کی سہولت کیلئے 24 مارچ سے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیاگیا ہے، جس میں طلباو طالبات بڑی تعداد میں رجسٹر ہورہے ہیں۔ یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورس سنٹر و ڈیٹا بینک کی جانب سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پہلے دن 6500 طلبہ لاگ اِن ہوئے اور 350 ٹیچرز کی طرف سے 2818 کورس فائلیں اور اسائن منٹس اَپ لوڈ کی گئیں۔ ایل ایم ایس سسٹم پر اَپ لوڈ ہونے والے کورسز سے 1لاکھ پانچ ہزار مرتبہ رسائی ہوئی جبکہ آن لائن ا ٹینڈنٹس مینجمنٹ سسٹم میں 109ٹیچرز نے لاگ اِن ہوکر 720 کورس فائلیں اپ لوڈ کیں جن میں سے 372 کورسز سے طلبہ نے رسائی لی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے طلبہ کی آن لائن کلاسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانیوالے اپنے ویڈیو پیغام میں طلبہ، انتظامی و تدریسی و سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانیوالی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا، ایل ایم ایس، سکائپ، یو ٹیوب اور دوسرے ذرائع کی موجودگی میں کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کو ان کے تدریسی عمل میں ہرگز رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 852745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش