0
Thursday 26 Mar 2020 15:41

سفری تفاصیل چھپانے والوں کو جیل بھیجا جائے گا، بصیر احمد خان

سفری تفاصیل چھپانے والوں کو جیل بھیجا جائے گا، بصیر احمد خان
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان جو کہ کشمیر صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کی جا رہی کوششوں کے انچارج بھی ہیں، نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیدہ شدہ صورتحال مدِ نظر رکھتے ہوئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے قریبی تال میل بنائے رکھیں۔ انہوں نے یہ ہدایات مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے حالات کا نمٹارہ کرنے کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران دیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کے افسروں سے آئیسو لیشن میں رکھے گئے مشتبہ افراد کی تفصیلات اور ہسپتالوں و ہوم کورنٹائین میں رکھے گئے افراد کے بارے میں جانکاری طلب کی۔ مشیر نے ضلع ہسپتالوں اور سکریننگ مراکز کے علاوہ لوگوں کو ضروری اشیاء فراہم کرنے کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔
 
بصیر احمد خان نے اگلے 21 دن کے مکمل لاک ڈاؤن کو سختی سے لاگو کرنے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کشمیر آنے والے مسافروں اور بیرون ریاست مزدوروں کی مکمل سکریننگ کے بھی احکامات دئیے۔ راشن، رسوئی گیس اور اشیائے ضروریہ کی تقسیم کاری کے تعلق سے ڈپٹی کمشنروں کو ایک منظم لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ لوگ ایک دوسرے سے دوری کو بنائے رکھتے ہوئے یہ چیزیں حاصل کر سکیں۔ بصیر احمد خان نے راشن کی تقسیم کاری کا عمل پانچ روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بصیر احمد خان نے ہدایت دی کہ متعلقہ محکموں کو سہولیات اور خدمات کی بلا خلل فراہمی یقینی بنانی چاہیئے۔ انہوں نے ضروری خدمات کو دن رات بجلی سپلائی فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اس دوران ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سماجی رابطہ گاہ  ٹیوٹر پر تحریر کیا کہ سرینگر میں ایک لاکھ 60 ہزار کنبوں کو اُن کے گھروں تک راشن پہنچانے کا عمل 28 مارچ سے سخت حفاظتی انتظامات اور ضوابط کے تحت شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 852754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش