QR CodeQR Code

پوری دنیا کرونا کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے امریکہ اپنے مفادات ، مقاصد کی جنگ لڑ رہاہے، لیاقت بلوچ

26 Mar 2020 15:52

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی قیادت اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے تنہا ہورہی ہے، نفرتیں بڑھیں گی، امریکہ چین کے خلاف منفی پراپیگنڈا بند کرے اور ایران کے عوام کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر پابندی ختم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک کرونا وبا کے ماحول میں بھی امریکہ کا رویہ انسان دشمن ہے، چین کے خلاف الزام تراشیاں اور ایران میں کرونا وبا پھیلی ہوئی ہے، اس کے باوجود پابندیوں میں نرمی کی بجائے سختی، صریحاً ظالمانہ اقدام اور انسانوں کے قتل کے مترادف ہے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری قوم کو اللہ سے دعا کے لیے کہاہے کہ لیکن دعاکے ساتھ اللہ کی مخلوق سے ظالمانہ روش تضاد اور منافقت ہے، پوری دنیا کرونا کےخلاف جنگ لڑ رہی ہے امریکہ اپنے مفادات، مقاصد کی جنگ لڑ رہا ہے، امریکی قیادت اس روش سے اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے تنہا ہورہی ہے، دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف مزید نفرتیں بڑھیں گی، امریکہ چین کے خلاف منفی پراپیگنڈا بند کرے اور ایران کے عوام کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر پابندی ختم کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکار اور کارکنان انسانی خدمت کی دوڑ دھوپ میں خود بھی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں، عوام کو کرونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں، جماعت اسلامی کے دفاتر، خدمت کے تمام ادارے، سکول، مدارس، کالجز سب کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کرونا وبا سے بچنے کے لیے اقدامات میں تاخیر کی، قومی نظام، طبی سہولیات ناکافی ہیں، اب بھی وہ سہولتیں عوام کو میسر نہیں، وزیراعظم اور وزراء دعوﺅں، اعلانات کی بجائے عملاً کام کریں، عوام کو سہولتیں دیں، سیاسی حربوں کی بجائے قومی قیادت اور پوری قوم کو متحد کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 852757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852757/پوری-دنیا-کرونا-کےخلاف-جنگ-لڑ-رہی-ہے-امریکہ-اپنے-مفادات-مقاصد-کی-رہاہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org