QR CodeQR Code

سندھ، یومیہ اجرت والوں اور غریبوں کو راشن کیلئے 580 ملین روپے جاری

26 Mar 2020 16:14

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے، جو قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ان کو رعایت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لئے 580 ملین روپے جاری کردیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے، جو قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ان کو رعایت دی جائے، جب کہ جو قیدی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے دی۔


خبر کا کوڈ: 852763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/852763/سندھ-یومیہ-اجرت-والوں-اور-غریبوں-کو-راشن-کیلئے-580-ملین-روپے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org